فیصل آباد میں فاطمہ فرٹیلائزر اور محکمہ زراعت کے باہمی اشتراک سے سرسبز گندم کنونشن کا انعقاد، گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ممکن ہے، کمشنر راجہ جہانگیر انور


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کسانوں کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ جدید زرعی تحقیق اور معیاری کھادوں کے استعمال سے گندم سمیت تمام فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ وہ فیصل آباد میں فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی اور محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے باہمی تعاون سے منعقدہ سرسبز گندم کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈویژن خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سندھو (ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز و ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد)، پروفیسر ڈاکٹر محمد صابر، ڈاکٹر محمد امتیاز (نیشنل انسٹیٹیوٹ فار بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ)، اور ڈاکٹر جاوید احمد چیف سائنٹسٹ سمیت زرعی ماہرین، فاطمہ فرٹیلائزر کے نمائندگان اور بڑی تعداد میں کسان شریک ہوئے۔فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے امانت علی سندھو (ٹیکنیکل سروسز آفیسر فیصل آباد)، عمار جنید (ڈسٹرکٹ سیلز مینجر)، اور محمد عمران حسین (ڈیولپمنٹ مینجر نارتھ–2) نے شرکت کی۔اپنے خطابات میں ماہرین نے کہا کہ پاکستانی زمینوں کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر کی تیزابی اثر والی کھادیں سرسبز نائٹروفاس اور کین گوارا نہایت موزوں ہیں۔ ان کے باقاعدہ استعمال سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں 10 سے 15 فیصد تک یقینی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سندھو نے کہا کہ گندم کی زیادہ پیداوار کے لیے فاسفورس اور نائٹروجن اجزاء کا متوازن استعمال ضروری ہے۔
ڈاکٹر محمد صابر نے زمین و پانی کے تجزیہ کی اہمیت اجاگر کی، جبکہ ڈاکٹر محمد امتیاز نے نامیاتی مادوں اور سرسبز کھادوں کے استعمال پر زور دیا۔ڈاکٹر جاوید احمد نے گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اور نئی اقسام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اختتام پر محمد عمران حسین نے فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے محکمہ زراعت، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، زرعی ماہرین اور کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ہمیشہ کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی زرعی ترقی کے لیے جدید تحقیق و رہنمائی فراہم کر رہی ہے



