National

Riaz Hussain Anjum active for price checking, daily market visits, fines to wholesalers

Faisalabad(94 News, Bureau Report) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایت پر ایڈمن آفیسر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ کے لئے سرگرم ہیں۔ انہوں نے مختلف مارکیٹوں،بازاروں اور کریانہ وسٹورز پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے والوں کو 10 ہزار روپے جرمانے کئے جبکہ سپر سٹورز کے ڈی سی کاؤنٹرز پر اشیاء کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو بھی چیک کیا۔انہوں نے بیکریزپر بریڈ کی قیمت کو چیک کیا اور زائد قیمت وصول کرنے سے باز رہنے کی تاکید کی۔انہوں نے دودھ کی مقررہ نرخ کے مطابق فروخت کو بھی چیک کیا اور دکانداروں کو اوورچارجنگ سے باز رہنے کی تاکید کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button