National
4 assistants of education board were promoted to superintendent, one senior clerk to assistant


Faisalabad (94 news) Commissioner/Chairperson Education Board Salut Saeed of Board of Intermediate and Secondary Education 4 اسسٹنٹ کو سپرنٹنڈنٹ اور ایک سینئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے۔
کمشنر/چیئرپرسن کی زیر صدارت ایجوکیشن بورڈ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں درکار شرائط، تعلیم، اے سی آرز کا جائزہ لیکر معیار پر پورا اترنے والے ملازمین کی ترقی کی گئی۔ کمشنر نے ترقی حاصل کرنے والوں کو مبارکباددی اور اپنے ذمہ اہداف کی مزید احسن انداز میں انجام دہی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن بورڈ میں اس وقت کسی ملازم کی ترقی زیرالتواء نہیں۔



