Events / Seminars

All-employees union meeting regarding salary increase and other rights of employees

Faisalabad (94 news) آل ملازمین اتحاد فیصل آباد کا اہم اجلاس ڈویژنل آفس ایپکا میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف لیو اینکیشمنٹ کے پرانے قانون کی بحالی نام نہاد پینشن اصلاحات کے خاتمہ تنخواہوں اور پینشن میں مہنگائی کے حساب سے 100فیصد اضافے کے لئے گفتگو ہوئی۔ ڈویژنل صدر ایپکا / چیئرمین اگیگا و چیئرمین آل ملازمین اتحاد جناب چوہدری امتیاز احمد تتلہ صاحب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصل آباد بھر سے تقریباً 30 زیادہ محکمہ جات کے صدور و جنرل سیکرٹریز سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔ایجوکیشن پاس کے صدر میاں محمد سعید، لیبر ڈیپارٹمنٹ سے لیبر ڈیپارٹمنٹ سے واجد عباس گجر، پیکٹ پنجاب کے ترجمان کاشف بٹ، پی ایچ اے سے رانا سجاد، رانا شہزاد، کارپوریشن سے شہباز چٹھہ، محکمہ انہار سے شفیق خان، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے صوفی حفیظ، آصف گل، پاپولیشن ویلفیئر کی صدر میڈم نازیہ محمود، ہیلتھ سے بشرىٰ فیروز، ارم فاطمہ، صدف اشرف، منور منج، نواز گل، ویسٹ مینجمنٹ سے ابرار سہوترا، زرعی انجیرنگ سےآصف بندیشہ، راناشبیر، خالد لطیف ڈار، ایوب ریسرچ کے صدر میاں شاہد امین، غضنفر شاہ، میڈم پروین اشرف اور اکبر علی بٹ جنرل سیکرٹری ایپکا ایوب ریسرچ سینٹر نائب صدر ایپکا زراعت پنجاب سمیت بڑی تعداد میں ملازمین نے اجلاس میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button