تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام طاہرالقادری کی 75ویں سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلی پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 75ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی گئی۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، طاہر القادری کی تعلیم کے فروغ، اتحادِ امت، بین المسالک و بین المذاہب رواداری کے لیے انجام دی جانے والی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹرمحمدرفیق نجم،حاجی محمدامین القادری،میاں کاشف محمود،راناآصف جمیل،علامہ عزیزالحسن،ملک غلام حسین،سہیل مقصود،راناطاہرسلیم،غلام محمدقادری،مون چیمہ،میاں ارسلان قادری،عابدافضل ،زاہداقبال طاہر،رانامحمودالحسن،راناعبدالحمید،باجی فرحت دلبر،تسنیم افضال، فریدہ علی اکبر،محمدحسین سبحانی،طاہرمحبوب،میاں فیاض ودیگرنے شرکت کی۔ ڈاکٹرمحمدرفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری خداداد صلاحیتوں کے مالک ایک عظیم مصلح،مدبر،محدث،مفسر اور مفکر ہیں۔وہ مسلم امہ کے عظیم رہنما اورعالمی سفیرامن ہیں۔ان کا مرتب کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا اوردیگر ایک ہزار سے زائد تصانیف دور حاضر میں ایک عظیم علمی کارنامہ ہیں جس کی مثال گذشتہ صدیوں میں بھی نہیں ملتی۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کی زیرسرپرستی تحریک منہاج القرآن نے تعلیمی میدان میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا،پاکستان بھر اور پوری دنیا میں پھیلے ہوئے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی کردار ساز ی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔علمی،تحقیقی،ودینی ، سیاسی،سماجی اور تنظیمی محاذ پر دنیا بھر میں ہونیوالی جدوجہد انکا طرعہ امتیاز ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عالمی سطح پر امن اور محبت کے پیغام کو عام کیا ہے،اس حوالے سے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔آج دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں نظرآنے والے اسلامک سنٹرز اور تعلیمی ادارے ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن اور بھر پور جدوجہد کا عملی ثبوت ہیں۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کی ہزاروں کی تعداد میں تصنیف کی گئیں کتب دنیا بھر میں امت مسلمہ کی رہنمائی کررہی ہیں۔تقریب کے آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی صحتیابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔



