قومی

ایپکا میونسپل کارپوریشن نے سی سی ٹی وی کیمروں میں ہونے والی بےضابطگیوں پرطاہر ٹھیکیدار کی سیکورٹی پیمنٹ فوری روکنے اور پانچ سالہ ریکارڈ کی درخواست دائر کردی

فیصل آباد (94 نیوز) ایپکا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں میں ہونے والی بےضابطگیوں پر ولید انجینئرنگ طاہر ٹھیکیدار کی سیکورٹی پیمنٹ فوری روکنے اور ٹھیکیدار کے کاموں کا پانچ سالہ مصدقہ ریکارڈ مانگ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایپکا / ایپکفا ایسوسی ایشن و آل پاکستان میونسپل ایمپلائز فیڈریشن اور ایپکا اتحاد یونین میونسپل کارپوریشن فیصل آباد ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے ادارے میں ہونے والی بےضابطگیوں کے خلاف آواز اٹھانا اپنا فرض سمجھتی ہیں۔ ایپکا یونین کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں میں ہونے والی بےضابطگیوں پر کیمرے نصب کرنے والی کمپنی ولید انجینئرنگ کی سیکورٹی پیمنٹ فی الفور روکنے اور ٹھیکیدار کو ملنے والے پچھلے پانچ سالہ کاموں کا مصدقہ ریکارڈ فراہم کیا جائے تاکہ اس کیس میں ملوث دیگر افراد کو قرار واقعی سزا دلوا کر کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button