قومی

اسٹیٹ لائف ایریا منیجرسیف الرحمن کی زیرِ نگرانی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ایریا 1846 کے لیڈر و ایریا منیجر سیف الرحمن کی زیرِ نگرانی ایریا ٹیم کے لیے ایک شاندار گرینڈ ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 120 سے زائد افسران نے بھرپور شرکت کی۔میٹنگ کی خاص بات یہ رہی کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے نمبر 1 ریجنل چیف محمودالحسن چوہدری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور صدارت کے فرائض سرانجام دیے۔ انہوں نے ایریا 1846 کی ٹیم کے جوش و جذبے اور ولولے کو سراہتے ہوئے ایریا منیجر سیف الرحمن کو اکتوبر میں بہترین بزنس کارکردگی پر پیشگی مبارکباد پیش کی۔ایریا مینیجر کی محنت مستقل مزاجی سے کام اور سینئرز کے احترام کو انکی کامیابی کی وجہ قرار دیااس موقع پر فیصل آباد ویسٹرن زون کے قائد جاوید حسین نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیف الرحمن اور ان کی ٹیم فیصل آباد ویسٹرن زون کا فخر، شان اور مان ہیں۔ جس خوبصورت اور دلنشیں انداز میں ٹیم نے ہمیں ویلکم کیا ہے وہ ناقابل بیاں ہے انہوں نے فرمایا کہ یہ فیصل اباد کی بیسٹ ٹیم ہے اور یہ کی بار ثابت کر چکے ہیں ماہ اکتوبرکی بیسٹ ٹیم سیف الرحمان کی ٹیم ہی ہو گیریجنل چیف نے اپنے خطاب میں ٹائیگر سیکٹر کے انچارج میاں محمد زبیر کو ریجن کا سب سے پروفیشنل اور محنتی سیکٹر ہیڈ قرار دیا۔ میاں محمد زبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کامیابی کی کنجی اچھی پراسپیکٹنگ، درست لسٹنگ اور مسلسل محنت میں پوشیدہ ہے۔ایریا منیجر سیف الرحمن صاحب اور ڈپٹی ایریا منیجر رانا محمد کامران قمر سلطانی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تشریف آوری کو ٹیم کے لیے حوصلہ افزا اور باعث برکت قرار دیا۔تقریب کے دوران تمام 11 سینئر سیلز مینیجرز کو گل پاشی کے ساتھ گارلینڈ کیا گیا، جبکہ کیش پریمیم لانے والے ایس آرز کو موقع پر گفٹ ہیمپرز سے نوازا گیا۔تقریب کے اختتام پر ایریا 1846 کی ٹیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اکتوبر میں بہترین بزنس کے ساتھ ریجن میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔آخر میں شرکا، کی پرتکلف عشائیے سے تواضع کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button