From Army Chief 2 Ali Amin Gandapur confessed


Islam Abad (94 news) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے 2 بار بات ہوئی، لیکن جو بات کرنا تھی اُس کا ماحول نہیں ملا، اپنے صوبے کے شیئر پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ فاٹا، پاٹا پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کی ہے وفاقی حکومت کو بتایا کہ مزید ٹیکس نہ لگایا جائے وفاقی حکومت نے ہماری تجویز کو مان لیا، بجلی کی لوڈشیڈنگ بارے وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا صوبے کے واجبات کے حوالے سے بھی بات ہوگئی اس کو یہ چوری کہتے ہیں میں اسے مجبوری کہتا ہوں صوبے کی عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرحد تک جاؤں گا، وفاق سےمطالبہ ہے ہمارے صوبے کے فنڈز فوری ادا کئے جائیں۔
دوسری جانب اجلاس کے حوالے سے عطاتارڑ نے کہا کہ ایک اتحاد کا پیغام گیا ہے، علی امین گنڈاپور نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، علی امین گنڈا پور سے لائٹر ٹون میں بات ہوئی ہے۔عطاتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی میں 6 ڈیسک بنائے جائیں گے اس فیصلے کو چاروں وزرائے اعلی نے سراہا ہے، وزیراعظم نے واضح کردیا کہ قرض نہیں چاہئے ہماری تمام توجہ سرمایہ کاری پر ہوگی۔



