قومی

اپر کوہستان بس میں دھماکہ،4غیر ملکیوں سمیت10مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

اپر کوہستان (94 نیوز) خیبر پختون خوا کے ہزارہ ڈویژن کے ضلع اپر کوہستان میں برسین لیبر کیمپ سے داسو جانے والی گاڑی میں کیمپ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد عارف نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 ایف سی کے اہلکار اور 4 غیر ملکی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ گاڑی میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کے افراد شامل تھے، تمام زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد عارف کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جن کے صحیح علاج کے لیے اور ان کی منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس طلب کر لی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی دھماکے کے مقام پر موجود ہے۔

ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان محمد عارف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button