ریسکیو اہلکار سید تعظیم سجاد شاہ معدہ کے کینسر کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ریسکیو اہلکار سید تعظیم سجاد شاہ (ڈرائیور) معدہ کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر احتشام واہلہ، ریسکیو افسران و سٹاف، میڈیا نماندگان، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ تعظیم شاہ مرحوم کو ملک پور قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ شرکاء نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے اور ریسکیو 1122 فیصل آباد کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔ مرحوم نے سوگواران میں بیوہ،1 بیٹی اور 4 بیٹے چھوڑے ہیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر احتشام واہلہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکار کی اچانک موت محکمہ اور مرحوم کے خاندان کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے جس کا ازالہ ناممکن ہے ان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک مرحوم تعظیم شاہ کی فیملی کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔



