قومی

9 مئی کے حوالے سے احتجاج، سرکاری ملازمین بھی شامل، بظاہر کچھ اور پس پردہ کچھ اور

فیصل آباد (94 نیوز، 8 مئی 2024) پی ٹی آئی کارکن مختلف انداز سے 9 مئی کے حوالے سے احتجاجی ریلیاں نکالنے کے لئے سرگرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکن 9 مئی کےخلاف مخلتف انداز سے اپنی ریلیاں، احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں باوثوق ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اور پیٹرولنگ پولیس فیصل آباد کے بھی کچھ ارکان اس احتجاج کا حصہ بنے ہوئے ہیں جس میں سی ٹی او فیصل آباد کے ڈرائیور خضر واہلہ اور پیٹرولنگ پولیس رانا سلیم بھی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی آڑ میں ایک احتجاجی ریلی کا نام دیکر اپنی بھڑاس نکالنے کا پروگرام بنایا ہے جو کہ 10 مئی بروز جمعۃ المبارک کو احتجاج کیا جائے گا۔ جس کی باقاعدہ تشہیر کی گئی ہے اور لوگوں کے گھروں میں جاکر انہیں بریف کیا جارہا ہے۔ جب اس سوسائٹی کے ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہماری سوسائٹی میں ایسا کچھ نہیں یہاں بہترین ماحول ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ بظاہر یہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا احتجاج ہے لیکن پس پردہ یہ پی ٹی آئی کا احتجاج کیا جائے گا جس میں 9 مئی کے حوالے سے اور حکومت کیخلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔ جس کی قیادت شیخ وسیم، سجاد سندھو، مرزا مقصود، ٹریفک پولیس کے خضر واہلہ، پیٹرولنگ پولیس کے رانا سلیم، مرزا نواز و دیگر شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button