لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن کی محمکہ تعلیم کے نئے تعینات ہونے والے افسران کو مبارکباد


فیصل آباد (94 نیوز) صدر نجف نواز لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم فیصل آباد نے اپنے وفد کے ہمراہ رانا افضل محمود کو ڈویژنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری ڈویژن فیصل آباد ، سکندر ذوالقرنین گجر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری ڈویژن فیصل آباد تعینات ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے مبارکباد دی۔
لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز ،چیئرمین رانا محمد منیر ، وائس چیئرمین بلال نواز ڈھلوں ، سینیئر نائب صدر ملک محمد اختر ، نائب صدر ملک اویس الہدی ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عمیر غوری، سلطان فاروق قانون آفیسر ڈائریکٹر آفس ایلیمنٹری نے رانا افضل محمود کو ڈویژنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری ڈویژن فیصل آباد ، سکندر ذوالقرنین گجر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایلیمنٹری ڈویژن فیصل آباد تعینات ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے مبارک باد دی۔ مبارک باد پیش کرنے پر دونوں افسران نے صدر نجف نواز اور وفد کا شکریہ ادا کیا۔ مزید انہوں نے لیب اٹینڈنٹ کی پراپر ڈیوٹی کے حوالے سے سکول سربراہان کے نام نوٹیفکیشن جاری کروانے ، لیب اٹینڈنٹ کی اپ گریڈیشن کی کوشش جاری رکھنے ، فیصل آباد میں بورڈ امتحانات میں بطور نگران ڈیوٹی لگوانے، مردم شماری میں بطور شمار کنندہ ڈیوٹی لگوانے ، الیکشن میں بطور پولنگ آفیسر ڈیوٹی لگوانے پر ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ حوصلہ افزائی کرنے پر ڈسٹرکٹ صدر نجف نواز نے ان کا شکریہ ادا کیا۔



