قومی
سول ڈیفنس کا چھاپہ، آتش گیر مواد کی غیر قانونی تیاری میں ملوث فیکٹری کا مالک گرفتار


فیصل آباد(94 نیوز نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر پنجاب سول ڈیفنس ٹیم نے آتش بازی کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر53 ج ب، علاقہ تھانہ نشاط آباد میں غیر قانونی آتش بازی فیکٹری کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی۔کارروائی کے دوران رہائشی علاقے میں آتش گیر مواد کی غیر قانونی تیاری میں ملوث فیکٹری کے مالک محمد رفیق کو گرفتار کرکے تھانہ نشاط آباد فیصل آباد میں مقدمہ درج کرا دیا گیا جبکہ موقع پر موجود آتش گیر مواد کو تلف کر دیا گیا۔



