قومی

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کا اعزاز، عالمی رینکنگ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) کی زیر قیادت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے ٹائمز ہائرایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2025 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی 2318 جامعات میں 601–800 کی عالمی پوزیشن حاصل کی ہے۔ قومی سطح پر یونیورسٹی خواتین جامعات میں تیسرے، سرکاری جامعات میں آٹھویں اور تمام جامعات میں سولہویں نمبر پر رہی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) نے اس کامیابی کو اجتماعی کوششوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "یہ کامیابی ہماری مشترکہ کاوشوں اور پائیدار ترقی، معیار اور سماجی اثر پذیری کے عزم کی عکاس ہے۔” جی سی ڈبلیو یو ایف نے معیاری تعلیم (SDG-4) میں پاکستانی خواتین جامعات میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ دیگر اہداف میں بھی بتدریج بہتری دیکھی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button