جعلی شناختی کارڈ والے افغانیوں کی نشاندہی جرم بن گیا، عابد محمود کی فیصل آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) جعلی شناختی کارڈ والے افغانیوں کی نشاندہی جرم بن گیا، عابد محمود کو 50 گھنٹے حوالات میں بند رکھا گیا، زبردستی کاغذات پر انگوٹھے لگوائے گئے، مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔فیصل آباد کے رہائشی عابد محمود ولد محمد نواز نے فیصل آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغانی باشندوں کے خلاف درخواست دینے پر انہیں پولیس اہلکاروں کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں اور ناجائز طور پر حوالات میں بند رکھا گیا۔عابد محمود کے مطابق نادرا کی کارروائی میں واحد خان ولد نادر خان کا شناختی کارڈ بلاک ہو چکا ہے، جس سے اس کی افغانی شہریت ثابت ہوتی ہے، تاہم اسی خاندان کے دیگر افراد کے شناختی کارڈ تاحال فعال ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ شیخ جمیل اے ایس آئی اور ریڈرز ساجد و خرم افغانی باشندوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ درخواست واپس نہ لینے پر انہیں تھانہ گلبرگ کی حوالات میں تقریباً 50 گھنٹے رکھا گیا اور زبردستی کاغذات پر انگوٹھوں کے نشانات لیے گئے۔عابد محمود نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے تمام افغانیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر انہیں یا ان کے خاندان کو کوئی



