کامرس
ریلوے کو رواں مالی سال کے اختتام پر ریکارڈ آمدن


اسلام آباد (94 نیوز) مالی سال 24-2023 میں ریلوے کو 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدن ہوئی۔
ریلوے ترجمان کے مطابق پچھلے سال یہی آمدن 63 ارب روپے تھی۔ ترجمان ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائد آمدنی حاصل ہوئی۔ ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدنی کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے کو مالی سال کے آغاز پر حکومت سے 73 ارب آمدنی کا ہدف ملا تھا۔ مسافر ٹرینوں سے 47 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 28 ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔
ترجمان نے کہا کہ ریلوے زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب سے زائد ریونیو حاصل ہوا۔
سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق یہ کامیابی ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اگلے سال آمدنی کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔



