قومی
حکومت کا پنجاب میں کم آمدن والے لوگوں کو گھر دینے کا منصوبہ


لاہور (94 نیوز) نومنتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیرِ صدارت اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ پر خصوصی اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے 6 ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے، ڈاؤن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دیے جائیں گے، غریب کے لیے چھت مہیا کرنا ہمارا منشور ہے، وعدہ ضرور پورا کریں گے۔



