قومی

ایم کیو ایم چوں چوں کا مربہ بن گئی ہے، فاروق ستار

نہ صرف پارٹی کے اندر اختلافات ہیں بلکہ اب ایم کیو ایم ’نشان عبرت‘ بن گئی ہے

کراچی(94 نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ نہ صرف پارٹی کے اندر اختلافات ہیں بلکہ اب ایم کیو ایم ’نشان عبرت‘ بن گئی ہے۔موجودہ پارٹی نہ تو ایم کیو ایم ہے اور نہ ہی ایم کیو ایم پاکستان ہے بلکہ اب یہ پارٹی چوں چوں کا مربہ بن گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حیدرآباد نے ایم کیو ایم کراچی پر دباؤ ڈال کر خالد مقبول کو مستعفی کرایا تاکہ کسی اور کو وزارت دلوائی جائے۔ خالد مقبول صدیقی کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ خالد مقبول کو پارٹی کی سربراہی سے مستغفی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج فیصلہ کریں کہ فروغ نسیم ایم کیو ایم میں ہیں یا نہیں؟ اگر ہیں تو استعفیٰ دیں۔ایک وزیر وزارت کے مزے لے رہا ہے اور ایک کو مستعفی کروایا گیا ہے۔ آپ کو وزارت قبول ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ مینگل نے وزارت قبول نہیں کی، سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا اور ان کے مطالبات بھی مانے گئے۔ بلوچستان کو ایمنیسٹی ملی، لاپتہ افراد بازیاب ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اب پارٹی دو صفوں میں بٹ گئی ہے اور ایم کیو ایم حیدرآباد اور ایم کیو ایم کراچی میں تقسیم ہو چکی ہے۔جو سربراہ سب کا احتساب کر رہا تھا، پارٹی کا بھلا چاہ رہا تھا، وہ کسی سے برداشت نہیں ہوا۔ پہلے پارٹی کے وڈیروں نے مجھ سے سربراہی لی اور پھر رکنیت معطل کی، اب خالد مقبول کو بھی فارغ کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ مجھے مجبور کیا گیا کہ میں پی آئی بی میں لوگوں کو جمع کروں۔ سارا معاملہ قابضین کے مفادات کا ہے۔ مصطفی کمال نے بھی یہی بات کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button