قومی
20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان


کراچی (94 نیوز) عظیم بزرگ اور صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پرحکومت سندھ نےعام تعطیل کا اعلان کردیا۔
چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سےجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عظیم بزرگ اور صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 20 اگست بروز منگل صوبے میں عام تعطیل ہوگی، 20 اگست کو تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے، سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی، البتہ لازمی خدمات کے اداروں سے وابستہ ملازمین بدستور اپنے فرائض انجام دیں گے۔



