قومی

پی ٹی آئی نے اختر مینگل کو 5 ارب روپے کی پیشکش کردی

پی ٹی آئی اتحادیوں کو ترقیاتی کاموں کی آڑ میں رشوت دے رہی ہے، نبیل گبول

اسلام آباد(94 نیوز) ایک ہفتہ گزر گیا لیکن قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر ابھی تک بحث شروع نہیں ہوئی جبکہ بجٹ منظور کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے یہ گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت غیر سیاسی اور ناتجربہ  کار  لوگوں پر مشتمل ہے۔ نبیل گبول نے انکشاف کیا کہ بجٹ کےسلسلے میں ساتھ ملانے کے لیے اختر مینگل  کو پی ٹی آئی کی طرف سے پانچ ارب روپے کی پیشکش کی گئی اسی طرح ایم کیو ایم کے نمائندوں کو  کراچی میں ترقیاتی کاموں کے لیے کروڑوں روپے کی ترقیاتی امداد کی پیش کی گئی ہے۔انھوں نے پی ٹی آئی کی طرف سے پیسے دینے کی پیشکش کو رشوت دینے سے تعبیر کیا۔

خیال رہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہاہے کہ اگر حکمران جماعت کوبجٹ کی منظوری کیلئے ہماری حمایت درکار ہے تو اس سے قبل ہمارے مطالبات پر عمل درآمد کرنا ہوگا ،یہ بال دھوپ میں سفید نہیں کئے ہیں محض حکومتی یقین دہانیوں پر بجٹ میں ساتھ نہیں دیں گے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ  بجٹ سیشن میں حکومت کی حمایت کیلئے اپنے مطالبات حکومت کو پیش کردئیے ہیں اگر حکومت ان مطالبات پر کسی حد تک عمل درآمد کردے تو حکومت کی حمایت کریں گے انہوں نے کہاکہ اس سے قبلپرویز مشرف کے دور میں بھی ایم کیو ایم کی حمایت کے بدلے ان کے افراد کو جیلوں سے رہا کیا گیا تھا اگر حکومت کو ہماری حمایت چاہیے تو بلوچ قوم کے لاپتہ افراد کو بازیاب کرانا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button