قومی

خود کو ڈی ایس پی کی بیوی ظاہرکرنیوالی خاتون نے عبادت رکوادی

حیدرآباد (94 نیوز) نیند خراب ہونے پر خود کو ڈی ایس پی کی بیوی ظاہر کرنے والی خاتون نے اپنے گھرکے قریب مندر میں پوجا رکوادی‘ اقلیتی برادری کے احتجاج اور سوشل میڈیا پر خبریں چلنے پر کوٹری میں تعینات ڈی ایس پی نظر ڈیشک مندر پہنچ گئے ‘واقعہ پر معذرت کی اوردھمکیاں دینے اور پوجا بند کرانے والی خاتون سے بھی معافی منگوانے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق بھٹائی نگر تھانے کی حدود سٹیزن کالونی میں آٹا چکی کے قریب ہندؤوں کے مندر میں عبادت کاسلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران علاقے کی رہائشی ایک خاتون نیند خراب ہونے پر مندر میں داخل ہوئی اورخود کو ڈی ایس پی کی بیوی ظاہر کرتے ہوئے پوجا رکوادی اوردھمکیاں دیں اس واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل کی گئی جس پر پیپلزپارٹی مینارٹی ونگ کے رہنما ڈاکٹر راکیش موتیانی بھی مندر پہنچ گئے۔ معاملہ کی سوشل میڈیا پر مذمت اور اقلیتی برادری کے ردعمل پر کوٹری میں تعینات ڈی ایس پی نظرمحمدڈیشک ڈی ایس پی بلدیہ غلام شبیر سرکی بھی مندر پہنچ گئے اور واقعہ پر معافی مانگی اورپوجا رکوانے والی عورت جس سے انہوں نے فی الحال کوئی تعلق ظاہر کئے بغیر معافی منگوانے کا وعدہ کیا اس پر ہندو برادری نے پیر تک کی مہلت طلب کرلی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button