

اسلام آباد (94نیوز) سعودی عرب کی حکومت نے پنجاب کے 2 بڑے پاور پلانٹس کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کردیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے بھکھی اور حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹس کیلئے پنجاب حکومت کو پیشکش کردی ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان آرہے ہیں۔ ان کی آمد کے موقع پر دونوں برادر ملکوں میں 20 ارب ڈالر تک کے معاہدے متوقع ہیں۔



