قومی

ایف یو جے دستور کا معروف صحافی شمس الاسلام ناز کی وفات پر اظہار تعزیت

فیصل آباد(94نیوز )شمس الاسلام ناز فیصل آباد کی صحافت کا روشن باب تھے۔ ان کی صحافتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات پرصحافی برادری کو صدمہ پہنچا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ ان خیالات کااظہار فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے سینئر رہنما میاں منیر عمران،صدر میاں سلیم شاہد، جنرل سیکرٹری سید ذکراللہ حسنی، نائب صدورمرزا نعیم بیگ، ملک نعیم، جوائنٹ سیکرٹریز عمران حمید، معظم علی، فنانس سیکرٹری فتح اللہ،سیکرٹری اطلاعات محمدخلیل بزمی، ایگزیکٹو ممبران سجاد حیدر منا، رانا ابرار احمد خاں، ارشد عمران بھٹی،حاجی محمد ابراہیم، محمد اطہر نسیم، دلبر خٹک، عامر فضل، شاہد ارشد، ندیم راجپوت، میاں عابد، محمداعظم سیالوی اور علی اکبر وڑائچ،، اصغر منج، رانا افضل، محمود احمد مرزا،چیئرمین الیکشن کمیٹی طیب احمد، امتیاز بیگ، نعمان حیدر، ملک عبدالغفار دانش، سید طیب شاہ، سید جاوید شاہ نے شمس الاسلام ناز کی وفات پرتعزیتی اجلاس کے دوران گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر ایف یو جے کے ممبر میاں خالد محمود کی خالہ جان کی وفات پر بھی اظہار تعزیت کیا گیا۔ اجلاس کے آخر میں مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button