قومی
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج اور دو افراد کو گرفتار کرادیا


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ایڈمن آفیسر/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے استغاثہ دائر اور دو افراد کو موقع سے گرفتار کرادیا۔
انہوں نے سوساں روڈ،مدینہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورسپر سٹوروں میں اشیائے ضروریہ کی ڈی سی ریٹ کے مطابق قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے اوور چارجنگ پر ایکشن لیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر45۔انسپکشنز کرکے اوور چارجنگ پر 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔



