بین الاقوامی

پاکستان جنگ بندیاں کروا رہا، بھولے سے بھی کسی نے بھارت کا نام نہیں لیا، ہمیں کوئی پوچھ نہیں رہا،  ڈاکٹر راکیش پاٹھک 

نئی دہلی (94 نیوز ویب ڈیسک) ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد اسلام آباد میں مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونے جارہاہے اور اس سلسلے میں تبصرہ کرتے ہوئے سینئر بھارتی صحافی ڈاکٹر راکیش پاٹھک نے کہا ہے کہ پاکستان جنگ بندیاں کروا رہا، بھولے سے بھی کسی نے بھارت کا نام نہیں لیا، ہمیں کوئی پوچھ نہیں رہا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایران اور امریکہ کی اس لڑائی میں بھارت کو کیا حاصل ہوا، ہم آج کی تاریخ میں سیز فائر کے اعلان میں پاکستان کے کردار کے بعد کہاں کھڑے ہیں؟ بھارت اور امریکہ لمحوں میں کی گئی خطاؤں کی صدیوں تک سزا پانے والے بن رہے ہیں، آج سے پہلے کون تصور  کرسکتا تھا کہ پاکستان جیسا دیوالیہ ملک وہ دنیا کے اتنے بڑے  ملکوں کی لڑائی میں  سرپنچ کا کردار  نبھائے گا، ٹرمپ اور ایرانی صدر پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کا نام لکھ کر کہیں گے کہ شکریہ، کرم ، مہربانی ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اس کا سب سے بڑا نقصان ہمارے ملک کو جو ہوا ہے کہ  ہماری  برادری میں حیثیت ختم ہوگئی، ہمارا اقبال جاتا رہا، ہم تو وہ ملک ہیں جنہوں نے آزادی کے 6 سال بعد کوریا جنگ کو رکوانے میں بھومیکا ادا کی تھی اورپھر کمیشن کی صدارت بھی ہمارے پاس تھی ، اس کے بعد بھی ویتنام ، کمبوڈیا اور لاؤس وغیرہ سمیت کئی جنگ بندیوں میں ہم نےذمہ داری  ادا کی ہے، وہاں سے آج ہم یہاں پہنچ گئے کہ پڑوس کا چھوٹا سا ملک امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرارہاہے، سرکار میں بیٹھے لوگوں نے پاکستان کی طرح دلال دیش نہیں ہیں کہہ کر ودیش نیتی کا شیرازہ بکھیر دیا ہے، یہ ایسی غلطیاں ہیں جن کی سزا آج ہندوستان بھگت رہا ہے، پوری دنیا اس جنگ سے تراہی مام کررہی تھی لیکن بھولے سے کسی نے بھارت کا نام نہیں لیا، رسم ادائیگی کے لیے کچھ ملکوں نے کہا ، ہمیں کوئی پوچھ نہیں رہا، بھولے بھٹکے کسی نے نہیں کہا بھائی صاحب، ہماری لڑائی رکوادیجئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button