قومی

ایف ڈی اے نے گلستان کالونی اکبر آباد چوک سے تجاوزات کا صفایا کردیا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے گرینڈ اپریشن کرتے ہوئے گلستان کالونی اکبر آباد چوک سے ہر قسم کی تجاوزات کا صفایا کر کے عوامی مشکلات کا ازالہ کر دیا اور بھاری مشینری کے ذریعے پختہ تجاوزات کو مسمار کر کے عوامی راستوں پر رکھا گیا کاروباری سامان اٹھا کر قبضہ میں لے لیا۔ تجاوزات میں ملوث 10 دکانداروں کے چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے گلستان کالونی میں اکبر چوک سے تمام تجاوزات فی الفور ختم کرنے کا حکم دیا جس پر ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ افیسر انیب اسلم رندھاوا، انسپکٹر ثنا اللہ و دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے گرینڈ اپریشن کیا اور بھاری مشینری کے ذریعے وہاں پکے تھڑوں، کاؤنٹرز اور دیگر ناجائز تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا جبکہ برگر، شوارما، بار بی کیو و دیگر خوردنی اشیاء کے سٹالز ختم کر کے عوامی راستوں کو صاف کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کے حکم پر اینٹی انکروچمنٹ ٹیم رات گئے تک وہاں پر تعینات رہی تاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہو۔ ڈی جی نے ہدایت کی ہے کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر اس چوک کی مسلسل نگرانی کریں اور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی کوشش کرنے والوں کو حوالہ پولیس کیا جائے۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیا گیا ہے کہ دکاندار اپنی حدود کے اندر کاروبار کریں اور سڑکوں اور راستوں کو تجاوزات کے ذریعے روکنے سے اجتناب کریں بصورت دیگر باز نہ آنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button