جامعہ سلفیہ طلبا کے مابین کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد


فیصل آباد (94 نیوز میاں ندیم احمد) جامعہ سلفیہ طلبا کے مابین کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقادکیا گیا۔ جس ،کرکٹ، والی بال ، گولہ بازی ،سائیکلنگ، ہائی جمپ،فٹ بال،رسہ کشی ودیگرمقابلہ جات شامل تھے اس موقع پر پرنسپل چوہدری محمد یاسین ظفر و حافظ محمد شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ان کے کردار کو یقینی بنایا جاسکتاہے۔ کھیلیں کسی انسان کی کردارسازی ،قائدانہ صلاحیتوں اوراہداف کے تعین میں مددگارثابت ہوتی ہیں اور بچوں میں اخلاقیات ،نظم وضبط اورذمہ داری کااحساس پیداکرتی ہیں۔ جوانوں کو معاشی ترقی میں شامل کرنے اور پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے تعاون ناگزیر ہے بہتر معاشی مواقع فراہم کرکے اور نوجوان نسل کو معاشی طور پر خود مختار اور خود کفیل بنانے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں معاشی طور پر دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ ایک خوشحال مستقبل حاصل کر سکیں نوجوانوں کو ایمپاور کرنے کے لئے تعلیم، ایمپلانمنٹ اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف کرنیکا کام جاری ہے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہی ملک کی تقدیر بدلنے کی قد رت رکھتے ہیں امید ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو ہر طرح کے مواقع فراہم کرنے میں کامیاب ہوں گے انہوں نے طلبا پر زور دیا کہ وہ قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں اور ملک کو خوشحال بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ پاکستان کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جایا جا سکے نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز اور دیگر فنی مہارتوں سے لیس کریں گے انھوں نے طلبا پرزوردیاکہ وہ محنت سے پڑھیں آج ہمیں بہترین دعا کی ضرورت ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا میں قرآن وحدیث کہ بالادستی قائم ہوگی اور مسلمان متحد ہوکر ترقی کریں گے تقریب میں چوہدری عبدالحنان ، شجاع الرحمن ٹیپو ،سلمان اعظم ،مولانا شیخین توحیدی ، حاجی ارشد شھزاد پاشا ،حکیم عزیز الرحمن ، محمد نعیم ،ساجد زبیر ، بدر محمود ، محمد افضل ،ڈاکٹر خالد محمود ، حاجی محمد اکرم ، یاسر عنایت ، مولانا خبیب ظہیر ،ڈاکٹر محمد اشفاق ،مولانا محسن حمید ، مولانا ابوھریرہ سلفی ، مسعود قاسم ، محمد زاھددیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی آخر میں قاری عظیم اختر کے تعاون سے طلبہ واساتذہ کوپرتکلف ظہرانہ پیش کیا گیا طلباء کوشیلڈ اور تحائف پیش کیے آخرمیں ملکی ترقی سلامتی، استحکام اور ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔


