بین الاقوامی

امریکہ کو شرم آنی چاہئے ایک پادری کی خاطر تعلقات خراب کر رہا ہے: ترک صدر

انقرہ (این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ شروع ہونے والی اقتصادی جنگ میں انجام کار اْن کے ملک کو فتح اور امریکہ کو شکست ہو گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویومیں ترک صدر نے اقتصادی جنگ کے نتائج سے بھی خبردار کیا ، انہوں نے کہا کہ وہ امریکی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے، امریکہ اور ترکی کے تعلقات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یوں ترکی نئے اتحادیوں کی تلاش شروع کر سکتا ہے۔ ترکی میں قید امریکی پادری اور دیگر سفارتی معاملات پر ان دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ طیب اردگان نے کہا کہ امریکہ کو شرم آنا چاہیے کہ وہ ایک پادری کی خاطر نیٹو اتحادی ملک سے تعلقات خراب کر رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button