قومی
ملت ڈگری کالج غلام محمد آباد سلیمانیہ کالونی کی دیوار کیساتھ قائم تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے، عاکف عبداللہ


فیصل آباد (94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) سی سی 7کے کوآرڈینیٹرعاکف عبداللہ نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن’ڈپٹی کمشنر اورپیرا فورس کے سربرا ہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملت ڈگری کالج غلام محمد آباد سلیمانیہ کالونی کی دیوار کیساتھ قائم تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے ۔ تجاوزات کی وجہ سے چھٹی کے ٹریفک جام ہو جاتی ہے جس کی وجہ طلبہ کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالج کی دیوار کیسا تھ ریڑھیاں وغیرہ لگنے سے دہشت گردی کا بھی خدشہ رہتا ہے ۔ فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا خواب تجاوزات سے پاک پنجاب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔



