آر پی او ذیشان اصغر کی جانب سے سموگ کی روک تھام کے حوالے سے احکامات جاری


فیصل آباد (94 نیوز کرائم رپورٹر) آر پی او فیصل آبادذیشان اصغر نے سموگ کی روک تھام کے حوالے سے سی پی او فیصل آباد، ڈی پی اوز جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کواحکامات جاری کردئیے۔ آرپی او کی جانب سے سموگ کی روک تھام کے حوالہ سے ضلعی سربراہان کو ہدایات جا ری کیں گئیں۔فیصل آباد ریجن میں سموگ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ مل کر سموگ کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے فیصل آباد ریجن کے اندرپنجاب ماحولیاتی بچاو رولز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے۔ٹریفک کی نگرانی بڑھائی جائے اور دھواں چھوڑنے والے گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔مزید کہا کہ فصلات کی باقیات کو جلانے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آرپی او فیصل آباد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سموگ سے لاحق شدہ خطرات اور اس سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کے متعلق عوام الناس میں بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے۔شہریوں کو بھی سموگ کے خاتمے کے لیے سرگرمیوں میں شامل کیا جائے۔فضائی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹہ، فیکٹریوں،شاہرات پردھواں چھوڑ کر سموگ کا سبب بننے والی گاڑیوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی باہمی کو ششوں سے فیصل آباد ریجن میں سموگ میں واضع کمی آئے گی۔ اس ضمن میں جناب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر من وعن عملدر آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔



