قومی
سرکاری ہسپتالوں کی حدود میں ہر قسم کے نجی میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کو فوری بند کرنے کا حکم


لاہور (94 نیوز) سرکاری ہسپتالوں کی حدود میں ہر قسم کے نجی میڈیکل سٹورز / فارمیسیز کو فوری بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مابق سرکاری ہسپتالوں کی حدود میں تمام نجی میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز 2009 کے مراسلہ کی خلاف ورزی ہیں، اعلیٰ حکام نے اس خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا ہے ۔ تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز، ڈینز، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو یکم اکتوبر تک اس حوالہ سے محکمہ صحت میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔




