تقریبات/سیمینارز

فیصل آباد: جشن آزادی کے موقع پرپنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پوری قوم کو جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے احکامات پر فیصل آباد میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر فیصل آباد امتیاز حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر رانا اسد اور ڈپٹی ڈائریکٹر چنیوٹ ڈاکٹر قاسم رضا سمیت فوڈ سیفٹی افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی امتیاز حسین نے کہا کہ14، اگست صرف جشن کا دن نہیں بلکہ نئی سمت، نئے عزم اور ایک ذمہ دار قوم کے طور پر متحد ہونے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اس موقع پر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہے اور آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراجِ عقیدت اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر رانا اسدنے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر اپنے جھنڈے کو سربلند کیا۔ خوراک میں جعلسازی اور ملاوٹ کرنے والے صحت دشمن عناصر کا خاتمہ کر کے صحت مند معاشرہ تشکیل دینا ہمارا عزم ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر چنیوٹ قاسم رضا نے عوام سے اپیل کی کہ صحت مند اور محفوظ پنجاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔تقریب کا اختتام وطنِ عزیز کی سلامتی اور شہداء کے لئے خصوصی دعا پر ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button