قومی

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر کا دورہ چنیوٹ

تھانہ کانڈیوال میں کھلی کچہری،تھانہ کانڈیوال کی فارمل انسپکشن،ڈی پی او دفتر میں میٹنگ کا انعقاد

چنیوٹ (94 نیوز ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے ضلع چنیوٹ کا وزٹ کیا۔ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے تھانہ کانڈیوال سرکل لالیاں میں کھلی کچہری کا انعقادکیا۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او عبداللہ احمد،ایس پی انوسٹی گیشن محمد سلیم خٹک، پولیس افسران اور علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آر پی او نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل کو سنا اور فوری دادرسی کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرپی او ذیشان اصغر کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے ساتھ رابطے میں رہنا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ شہریوں کو تھانہ کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ امن و امان کے قیام،قانون کے برابر نفاذ اور بروقت انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ دوران انسپکشن شہریوں کو جدید تقاضوں کے مطابق فراہم کردہ پولیس سروسز کے طریقہ کار کو چیک کیا۔۔ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر نے بسلسلہ فارمل انسپکشن تھانہ کانڈیوال کا وزٹ کیا۔دوران انسپکشن تھانہ کی عمارت،حوالات، کوت، مالخانہ، فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈ کی چیکنگ کی گئی۔آر پی او نے تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا،ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بناتے ہوئے پولیس سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ آر پی او نے ڈی پی او دفتر میں پولیس افسران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈی پی او عبداللہ احمد،ایس پی انوسٹی گیشن،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ ضلع چنیوٹ میں امن و امان کی صورتحال،کرائم کی شرح کا جائزہ لیاگیا۔زیرتفتیش مقدمات میں پراگریس کا جائزہ لیاگیااورجلدازجلد یکسو کرنے کی ہدایت کی گئی۔ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایاجائے،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کیاجائے۔پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لاتے ہوئے دفاتر،تھانہ جات میں خلق خدا کی دادرسی کو یقینی بنایاجائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button