قومی

سلیم ساگر فیصل آباد مینارٹی نیشنل الائنس کے سینئر نائب صدرنامزد

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) مینارٹی نیشنل الائنس کے بانی و چیئرمین وسیم غوری اورایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے سلیم ساگر کو فیصل آبادمینارٹی نیشنل الائنس کا سینئر وائس پریذیڈنٹ نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ فیصل آبادمینارٹی نیشنل الائنس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر مسیحی برادری نے سلیم ساگر کو مبار ک پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اقلیتوں کی آواز بنیں گے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے میں اہم کردار ادا کرینگے ۔ اس موقع پر سلیم ساگر نے کہا کہ میں بطور سینئر نائب صدر فیصل آباد منیارٹی نیشنل الائنس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دیتے ہوئے تنظیم کی کامیابی اور اقلیتوں کے حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔نوٹیفکیشن دینے کی تقریب میںبابا عادل سینئر نائب صدر وزیرآباد’چرن غوری کوآرڈینیٹر تا چیئرمین اقلیتی قومی اتحاد’زرتاش بابر نائب صدر حافظ آباد’ایلڈر عامرنائب صدر گوجرانوالہ بھی موجود تھے

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button