تقریبات/سیمینارز

محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر ریلی و سیمینار کا انعقاد، مزدور آج بھی مایوس ہے، بابا لطیف انصاری

مزدوروں کی قربانیوں کا فراموش نہیں کرسکتے، انہی کی وجہ سے آٹھ گھنٹے ڈیوٹی، ہفتہ وار چھٹی و دیگر سہولیات ملیں، اسلم معراج، رب نواز وٹو

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) حقوق خلق پارٹی، لیبر قومی موومنٹ، ٹیکسٹائل پاور لومز، گارمنٹس ورکرز یونین کے زیر اھتمام محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب تا چوک کچہری بازار مزدور یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت آصف جاوید جٹ شہید کی فیملی نے کی۔ ریلی کے بعد پریس کلب فیصل آباد میں تحفظ مزدور لیبر کانفرنس منعقد ھوئی جس میں ٹیکسٹائل، پاور لومز، بھٹہ خشت اور ھوزری گارمنٹس فیکٹریوں کے مزدور بشمول خواتین ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے مزمل کاکڑ، جنرل سیکرٹری حقوق خلق پارٹی پنجاب بابا لطیف، اسلم معراج مرکزی جنرل سیکرٹری، مرکزی صدر رب نواز وٹو، مونا خان ودیگر نے کہا کہ 1886 میں شکاگو کے مزدوروں نے سرمایہ دارانہ استحصالی نظام کے خاتمہ اور مزدور حقوق کیلئے جدو جہد کرتے ھوئے لازوال قربانیاں دیں۔ انکی قربانیوں کے نتیجے میں 8 گھنٹے ڈیوٹی، ھفتہ وار چھٹی اور دیگر لیب قوانین بنائے گئے مگر افسوس کہ 150 سالوں بعد بھی اس ترقی یافتہ دور میں لیبر قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا جارھا اور 90 فیصد مزدور اپنے بنیادی و قانونی حقوقِ سے محروم ھیں، منیمم ویجز (کم از کم تنخواہ) پر عملدرآمد نہ ھونے کے برابر ھے۔ فیصل آباد کے بیشتر اداروں سے ڈاؤن سائز نگ کے نام پر ھزاروں مزدوروں کو بے روزگار کر کے فاقہ کشی پر مجبور کیا گیا، لیبر ڈیپارٹمنٹ بھی مزدور قوانین اور منیمم ویجز پر مکمل عملدرآمد کرانے میں ناکام رھا، ورکر آصف جاوید جٹ کی فیملی کو بھی جزوی انصاف مل سکا آصف جاوید کی فیملی کو مکمل انصاف دلائیں گے اور آصف جاوید کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ھوۓ دیگر مقررین رب نواز وٹو ،ولیم پرویز ،پروین لطیف ،میڈم حفصہ ،میڈم مونا بیگ و دیگر فیکٹری ورکرز نے بھی مزدور مسائل کو اجاگر کیا، آخر میں مطالبہ کیا گیا کہ ملازمت سے نکالے گئے تمام مزدور فوری بحال کئے جائیں،اصف جاوید کی فیملی کو مکمل انصاف دیا جائے اور ورکر ویلفیئر سکولز فیصل آباد میں داخلوں سے محروم ورکرز کے بچوں کو فوری داخلے دیے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button