مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان کی دیگر مذاہب و مسالک کے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ پریس کلب فیصل آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس


فیصل آباد(94 نیوز) پاکستان کی بقاء و سلامتی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہم سب ایک ہیں اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی تو اسے ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ اس کی آنے والی سات نسلیں بھی یاد رکھے گی 24 کڑور عوام بشمول سکھ ، عیسائی ، ہندؤ پاک فوج کے شانہ بشانہ مودی سرکار کو ناکوں چنے چبوانے کو بے قرار ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی بین المذاھب امن کمیٹی پاکستان چیئرمین قاری عبد الرحمن قادری ، صدر حافظ شاہد اشرف ، سیکرٹری جنرل صاحبزادہ طاہر محمود سیالوی ، مولانا سکندر حیات ذکی ، حافظ خبیب حمید ، خالد محمود اعظم آبادی ، قاری عارف سیالوی ، ہندؤ رہنما پنڈت بھت لال کھوکھر ، سکھ رہنما سردار ہیرا سنگھ ، کرسچن رہنما پاسڑ عمران لیاقت و جمال فادر و دیگر مسالک و مذاہب کے رہنماؤں نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے پریس کلب فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم ، دراندازی ، دہشتگردوں کی پشت پناہی افواج پاکستان پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دی ہے مودی سرکار انتہاء پسندوں کا سرغنہ اور اسکی جماعت دہشت گرد اور انتہا پسند تنظیم ہے جس کی موجودگی میں بھارتی ریاست میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے پہلگام ڈرامہ کی آڑ میں پر پاکستان پر چڑھائی اور گھٹیا الزامات اس کی بھوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ آج پاکستان کا ہر طبقہ ، ہر مذہب اور ہر مسلک یہ اعلان کرتا ہے کہ آگر انڈیا نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی غلطی کی تو ہم سب پاک فوج کے ساتھ مل کر انڈیا کو دنیا کے نقشے سے مٹا کر دم لے گے ۔ پوری قوم پاک فوج کے دست و بازو بن کر مودی سرکار اور اس کے حواریوں کو جہنم واصل کرنے کو بے تاب ہے ۔ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتیں بھی بھارتی غنڈہ گردی کے خلاف مشترکہ جد وجہد جاری رکھے گے ہم سب پہلے پاکستانی اور بعد میں غیر مسلم اور مسلمان ہیں ہمارا دشمن مودی ایک ہی ہے۔



