قومی

عمران خان جیل میں پریشان، بلڈ پریشر بڑھنے لگا، خوش خوراکی برقرار

راولپنڈی (94 نیوز) سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر بڑھنے لگا، ہارٹ بیٹ میں بھی اضافہ ہوگیا، کچھ ہفتوں سے بے چینی کا شکار ہیں، بلڈ پریشر 130،80رہنے لگا، ہارٹ بیٹ 50 سے اوپر ہوگئی لیکن خوش خوراکی میں کمی نہیں آئی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کو قید ہوئے ڈیڑھ سال ہوگئے ،انہیں 5 اگست 2023 کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قید کیا گیا تھا، بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر انہیں 27 ستمبر 2023 کو اڈیالہ جیل منتقل کیاگیا تھا.
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جب وہ جیل آئے تھے توان کا بلڈپریشر 110،120اور 70،80، ہارٹ بیٹ43 سے 45 تک تھی ،جو آئیڈیل تھا تاہم وہ کچھ ہفتوں سے بے چینی کاشکار ہیں، بلڈ پریشر 130،80رہنے لگاہے جبکہ ہارٹ بیٹ بھی 50 سے اوپر نوٹ کی جارہی ہے.
وہ گزشتہ چند ماہ سے ٹینائٹس، کانوں میں سنسناہٹ کے مرض میں بھی مبتلا ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال مکمل افاقہ نہیں ہوا، وہ اپنے ذاتی معالج کی تجویز کردہ میڈیسن استعمال کررہے ہیں.
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی خوش خوراکی میں کوئی کمی نہیں آئی ، گزشتہ روز انہوں نے ناشتے میں انار کا جوس، 2 ابلے ہوئے انڈے ، پورج ، دہی اور کافی لی جبکہ دوپہر کے کھانے میں دیسی گھی میں تیار کیا گیا مٹن تناول کیا، وہ جیل میں باقاعدہ ایکسرسائز بھی کررہے ہیں ، اس کے علاوہ انہیں 16 ٹی وی چینلز اور 2 اخبارات کی سہولت بھی میسر ہے جبکہ دن میں تین مرتبہ ان کا طبی معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔ وہ جیل میں بھی شاہانہ زندگی ہی گزار رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button