قومی

"صنفی بنیاد پر تشدد کیخلاف 16 دن کی سرگرمیاں” ایف ڈی اے بھی خواتین کیساتھ شامل ہوگیا، ایف ڈی اے کی عمارت سجا دی گئی

خواتین کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، محمد آصف چوہدری ڈائریکٹر جنرل

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کے زیر اہتمام خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے سے متعلق شعور و آگہی کو فروغ دینے کے لئے 16 روزہ آگاہی مہم جاری ہے۔اس حوالے سے وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں ہمہ جہت نوعیت کے خصوصی پروگرامز منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں اہم سرکاری عمارتوں پر منتخب رنگ کی لائٹنگ بھی شامل ہے۔ ایف ڈی اے کو بھی اس آگاہی مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں خواتین کے خلاف تشدد سے پاک معاشرے کے تقاضوں اور مثبت معاشرتی تبدیلیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایف ڈی اے کے مین کیمپس کی عمارت پر چراغاں کیا گیا ہے جس میں خصوصی طور پر اورنج کلر کی لائٹس لگائی گئی ہیں جو "امید” "روشن مستقبل” اور تشدد سے پاک معاشرے کی علامت ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے خواتین کے خلاف ظلم و تشدد کی روک تھام کے بارے میں شعور و آگہی کے فروغ کے لئے ایف ڈی اے کی عمارت پر چراغاں کیا گیا ہے جو کہ تشدد سے پاک معاشرے کی ترویج و ترقی کے بارے میں احساس اجاگر کرنے کا منفرد انداز ہے جس کی بدولت خواتین کے حقوق کے تحفظ اور عزت و تکریم کا خیال رکھنے کے بارے میں یاد دہانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہذا ہر فرد کو خواتین کے احترام اور معاشرے میں ان کا جائز مقام دینے کا شعور ہونا چاہیئے۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے کہا خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے اقدامات اور آگاہی پروگرامز اگرچہ عالمی مہم کا حصہ ہیں لیکن دین اسلام میں خواتین کو ایک باوقار مقام حاصل ہے اور ان پر ظلم و ستم کی ممانعت کی گئی ہے لہذا ایک اسلامی معاشرے میں خواتین سے ناروا سلوک اور صنفی بنیاد پر تشدد کا تصور نہیں کیا جا سکتا اس سلسلے میں عورتوں کی عزت و احترام کے حوالے سے منفی اقدامات کی سختی سے حوصلہ شکنی ہونی چاہیئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button