فیصل آباد میں ویمن امپاورمنٹ فورم تشکیل دے دیا گیا


فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد میں ویمن امپاورمنٹ فورم تشکیل دے دیا گیا جس میں خواتین کو سکل ٹریننگ اور سماجی رویوں میں تبدیلی بارے آگاہی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ساوٴتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے زیر اہتمام فیصل اباد ایم این سی ایچ سوشل سیکورٹی ہسپتال میں ویمن امپاورمنٹ فورم کا خصوصی اجلاس ہوا، جس میں پروگرام ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ رہشم خان، ڈاکٹر انجم رضا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سوشل سیکورٹی ہسپتال، وحید خالق رامے ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس، پروین لطیف انصاری ویمن ورکرز الائنس، میاں ندیم احمد چئیرمین فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک، بابا لطیف انصاری چئیرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ، رائے یٰسین کھرل ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ایسٹ، یاسمین طاہرہ، خواجہ فاطر ایڈوکیٹ، ڈاکٹر فرح، ڈاکٹر آمنہ ودیگر محکمہ سوشل سیکورٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پروگرام کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتا یا گیا کہ یہ فورم خواتین اور افراد باہم معذوری کو با اختیار کرنے اور ان کے روز گار کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے مقصد سے چلائے جانے والے ایک پروگرام کا حصہ ہے۔ ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ اسی پروگرام میں جرمن کوآپریشن کے تعاون سے لاہور ، کراچی ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں کام کررہا ہے۔ ویمن ایمپاورمنٹ فورم فیصل آباد کی سطح پر قائم کردیا گیا جس میں مختلف اداروں جن میں ہوزری اینڈ گارمنٹس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا گیا ہے۔



