قومی

ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات، تاجر اتحاد کے امیدوار سامنے آگئے

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن کے سلسلہ میں تاجر اتحاد کی جانب سے سات عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے گئے۔ تاجر اتحاد کی طرف سے صدر کے امیدوار خواجہ آصف سراج، سینئر نائب صدر حافظ ناصربشیر، نائب صدر نوید الحسن چوہان، جنرل سیکرٹری محمود الہی، جوائنٹ سیکرٹری علی رضا کمال، فنانس سیکرٹری، غفار احمد اور سیکرٹری نشرو اشاعت محسن رضا نے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمشنر کے ارکان مغیث کھوکھر ،نبیل چوہان، احمد یسین شیخ کوکاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ اس موقع پر گروپ لیڈر تاجر اتحاد ایوب صابر نے گفتگو کرتے ہوئے آنے والے عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امیدوارصدرخواجہ آصف سراج نے کہا ہے کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ تاجر اتحاد کی جانب سے ممبران، تاجروں اورصنعتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے میں عملی اقدامات کریں گے۔ تاجروں کے حقوق کے لئے بھر پور جدوجہد کریں گے۔مرزامحمداسلم نے تاجر اتحادکے گروپ لیڈر میاں ایوب صابر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہر الیکشن پر اپنے گروپ کو بہترین قیادت بنانے کے لئے مشاورت کی یہی وجہ ہے کہ پورے فیصل آبادسے ڈائیزاینڈ کیمیکلز والے تاجر اتحاد میں شمولیت کے خواہاں ہوتے ہیں اور اپنی تاجر برادری کے ووٹوں سے بھر پور کامیابی حاصل کرکے اپنے گروپ لیڈر کا مورال بلند کرتے ہیں ان سے مثبت تبدیلی لانے کی امیدیں وابسطہ ہیں۔آ خرمیں پریذائڈنگ آفیسر الیکشن بورڈ محمد مغیث کھوکھر ،ممبر الیکشن بورڈ نبیل احمد چوہان، احمد یسین نے سکروٹنی کے بعد تمام امیدواروں کی لسٹ شائع کر دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button