قومی

ربیع الاوّل کی نسبت سےخصوصی ڈسکاؤنٹ پیکچ عوام کو دیا جائے، شیخ محمد ارشاد

کراچی ( 94 نیوز) چیئرمین جامع الائنس مارکیٹس ایسوسی ایشن شیخ محمد ارشاد کے آفس میں جامع الائنس مارکیٹس ایسوسی ایشن کی تمام مارکیٹوں کے عہدیداران کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صدر اُردو بازار ، پیپر مارکیٹ ، پرنٹنگ مارکیٹ، پاکستان چوک برنس روڈ اور جامع کلاتھ مارکیٹ کے عہدیداران نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد ارشاد کا کہنا تھا کہ ماہ ربیع الاوّل آقائے دو جہاں صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت کا مہینہ ہے ہم سب نے ماہ ربیع الاوّل کی نسبت سے اپنی مارکیٹوں کو سجانا ہے اور اپنی مارکیٹوں کے دکانداروں سے یے گزارش کرنی ہے کہ سرور کونین کی ولادت کی خوشی میں خصوصی ڈسکاؤنٹ پیکچ بھی عوام کو دیا جائے ، شیخ محمد ارشاد کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے شہر کے لیئے کچھ کرنے کو تیار نہیں ہے اس وجہ سے ماہ ربیع الاوّل میں بھی صفائی کا انتظام ہم نے خود ہی کرنا ہوگا ، شیخ محمد ارشاد کا مزید یے کہنا تھا کہ بارشوں کے بعد کراچی شہر میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے روڈ چلنے کے قابل نہیں رہا یے بھی ہم نے خود اپنی مدد آپ کے تحت ٹھیک کرنا ہوگا ، اجلاس میں شیخ خالد نور ، رفیع احمد ، سلمان صدیقی ، ذیشان شمسی ، محمد زاہد آرائیں، آصف ملباری، محمد شاکر ، ندیم احمد ، بلیغ قریشی ، اورنگزیب ، شجاع قریشی ، وسیم خان سمیت دیگر موجود تھے ، شیخ محمد ارشاد نے آخر میں اپنے بیان میں یے کہا جا طرح کراچی کی عوام کو حکومت کی جانب سے تنگ کیا جارہا ہے اس سے یے بات ثابت ہوتی ہے حکومت کراچی کو کسی دشمنی کی بنا پر مسلسل برباد کرکے ملک دشمنوں کو خوش کرنے میں مگن ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button