قومی

ایف ڈی اے نے قبضہ گروپ سے سابقہ مدینہ ٹاؤن تھانہ حاصل کرلیا

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹائون کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کا صفایا کردیا اور تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان بھی اٹھا کر قبضہ میں لے لیا گیا۔ قصور وار دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے گئے۔ علاوہ ازیں ایف ڈی اے کی ٹیم نے مدینہ ٹائون فیلٹس کا قبضہ بھی حاصل کر لیا جس میں قبل ازیں تھانہ مدینہ ٹائون قائم تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا نے انفورسمنٹ انسپکٹر اسلم انصاری ودیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی ٹیم نے مدینہ ٹائون کے مختلف علاقوں میں انسپکشن کی تو مین سوساں روڈ مدینہ ٹائون اور مسمار شدہ پلازہ کے اردگرد بعض افراد نے سرکاری جگہ پر کاروباری سامان رکھ کر قبضہ کر رکھا تھا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا اور تجاوزات میں استعمال ہونے والا سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔ قصور وار دکانداروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ دریں اثناء ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے مدینہ ٹائون کے بعض فلیٹس کا قبضہ بھی حاصل کر لیا جن میں قبل ازیں تھانہ مدینہ ٹائون قائم کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button