بین الاقوامیقومی

افغانستان میں آتشزدگی، پاکستانی فائر بریگیڈ سے مدد مانگ لی گئی

کابل(94 نیوز) پاک افغان سرحدی علاقے میں واقع افغان مارکیٹ میں ہونے والی آتشزدگی میں چمن سے پاکستانی فائر بریگیڈ نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔

افغان میڈیا کے مطابق آگ بیٹریوں کی دکانوں میں لگی۔ جس نے اسپیئر پارٹس کے 15 سے زائد دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلے آسمان سے بات کرنے لگے تھے۔خوفناک آگ بھڑکنے پر قندھار سے ریسکیو ٹیم پہنچی لیکن ناکافی ہونے پر  افغان حکام نے بارڈر پر تعینات فرنٹیئر کور کے حکام کے ذریعے چمن کے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیا اور مدد مانگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button