قومی

ڈپٹی کمشنراور سی پی او کا محرم الحرام کے سلسلے میں تحصیل تاندلیانوالہ کا دورہ

فیصل آباد(94 نیوز) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور سی پی او کامران عادل نے محرم الحرام کے سلسلے میں تحصیل تاندلیانوالہ کا دورہ کیا۔ اور جلوسوں کے روٹس کا بھی معائنہ کیا۔ ایم پی اے جعفر علی ہوچہ، اسسٹنٹ کمشنر صفا عابد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے روٹس پر محکموں کے انتظامات چیک کئے اور کہا کہ جلوسوں کے روٹس ومجالس کے مقامات کو ہمہ وقت کلیئر رکھیں۔انہوں نے سیوریج سسٹم کی بحالی کی ہدایت کی اور کہا کہ جلوسوں کے راستوں پر پانی کی سبیلیں بھی لگائی جائیں۔انہوں نے نقشوں کی مدد سے انتظامی امور کو چیک اور کنٹرول روم کو یوم عاشورتک فعال رکھنے کی ہدایت کی۔سی پی او نے جلوسوں کے روٹس اور مجالس کے مقامات پر پولیس سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پرمامور اہلکاروں کو چوکس انداز میں فرائض انجام دینے کی تاکید کی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے تحصیل وپولیس افسران اور امن کمیٹی کے ارکان سے ملاقات بھی کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے عشرہ محرم الحرام کے انتظامی امور سے تفصیلی آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button