کمشنر سلوت سعید کا امتحانی مراکز کا اچانک دورہ


فیصل آباد (94 نیوز) ڈویژنل کمشنر/چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ سلوت سعید انٹرسالانہ امتحانات کے امتحانی عمل کو چیک کرنے اچانک مختلف مراکز پہنچ گئیں۔
انہوں نے گورنمنٹ گریجوایٹ کالج عبداللہ پورودیگر امتحانی مراکز کی انسپکشن کی اورطالب علموں سے امتحانی عملہ کے رویے کے بارے دریافت کیا۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ سنٹر کو امتحانی عمل شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بورڈ کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق پیپر ز کی ترسیل و تقسیم یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ طلباء کو امتحانی مرکز میں سیٹنگ پلان کے مطابق بیٹھائیں اورطالب علموں کی امتحانی کاپیاں،رول نمبر سلپ اور حاضری شیٹ کی جانچ پڑتال بھی کریں۔کمشنر/چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈنے ڈویژنل وضلعی اور تحصیل افسران کو بھی انٹرسالانہ امتحانات کے سنٹرز کی بلاناغہ چیکنگ اور انتظامی امور کو چوکس رکھنے کی تاکید کی۔



