قومیکامرس

آئی ایم ایف نے پاکستان کی نئے قرضے کی درخواست منظور کر لی

اسلام آباد(94 نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کی نئے قرض پروگرام کی درخواست کو منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست قبول کر لی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے درخواست کی گئی تھی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ ماہ کے دوران آئی ایم ایف وفد نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچے گا۔ مذاکرات نئے قرض پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پروپوزل پر ہوں گے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو 2 درخواستیں دی گئی تھیں جن میں سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی درخواست منظور ہوئی جبکہ دوسری درخواست پر مشن دورہ پاکستان کے دوران جائزہ لے گا۔ ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت پاکستان تقریبا 6 ارب ڈالر قرض لے سکے گا۔ آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام تین سال سے زائد مدت کیلئے ہونے کا امکان ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button