قومی

ضمنی الیکشن، لاہوراین اے119پولنگ سٹیشن میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا

لاہور(94 نیوز) لاہور کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 119 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج ضمنی الیکشن ہو رہا ہے۔ این اے119 کے پولنگ سٹیشن 171 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا ہو گیا۔ پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور تھانے منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم پولنگ سٹیشن نمبر 171 لاہور کالج میں ہوا، کارکنوں نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ کر گھسیٹا اور مارکٹائی بھی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا کرنے والے کارکنوں کو اپنے اپنے کیمپوں میں واپس بھجوا دیا گیا اور جھگڑا ختم کروا دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button