قومیکامرس

پٹرول بم کے بعد بجلی بم بھی عوام پر گرادیا گیا، 4 ماہ میں 2 بار بجلی مہنگی کی گئی

اسلام آباد (94 نیوز) پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے بعد بجلی بھی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نیپرا نے بجلی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کا نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 4.13 روپے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button