قومی

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قیدیوں کے لباس الاٹ کر دیئے گئے

راولپنڈی (94 نیوز) بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائے جانے کے بعد قیدیوں کے لباس الاٹ کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو قیدیوں کے دو، دو لباس فراہم کئے گئے ہیں۔ ایک لباس میلا ہونے پر دوسرا پہنایا جائے گا اور پہلا دھلوانے کیلئے بھجوایا جائے گا۔ 

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اڈیالہ جیل حکام نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو جیل کے لباس الاٹ کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button