قومی
پی ٹی آئی نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کیخلاف اپنا امیدوار کھڑا کردیا


راولپنڈی (94 نیوز) پی ٹی آئی نے اپنے اتحادی، سابق وزیرداخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا کردیا۔
راولپنڈی کی 2 نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں جن میں این اے 56 سے شہریار ریاض کو ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ این اے 57 سے سیمابیہ طاہر کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
یاد رہے کہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں ۔شیخ رشید پی ٹی آئی دور حکومت میں وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔



